لاہور؛ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈآف ڈائریکٹرزکا34واں اجلاس

9

لاہور، 10اپریل ( اے پی پی ): نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈآف ڈائریکٹرزکا34واں اجلاس منعقدہوا۔نگران صوبائی وزیرمحکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹرجمال ناصر نے بھی اجلا س میں شرکت کی۔

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن عامرحسین غازی نے اس حوالہ سے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو بریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈآف ڈائریکٹرزکے 33ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کردی۔اجلاس کے دوران ہیومن ریسارس کمیٹی کے نویں،دسویں اور گیارہویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دے دی گئی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مالی سال2022-23کے ریوائزڈبجٹ کی منظوری دے دی گئی۔       اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ایکٹ میں ترامیم کے حوالہ سے بھی اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن صوبہ بھرمیں ڈاکٹرزکو بلاسودقرضہ فراہم کررہی ہے،پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو ازسرنوفعال بنانے جارہے ہیں۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن میں اصلاحات کی اشدضرورت ہےکمپلینٹس ریزولوشن یونٹ اور کنٹریکٹ ایوارڈ مینجمنٹ یونٹ قائم کئے جائیں گے۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن میں لوجسٹکس اینڈسپلائی چین یونٹ اور ٹریننگ یونٹ قائم کئے جائیں گےمیڈیکل کمیونٹی کیلئے زیادہ سے زیادہ سومندبناناچاہتے ہیں۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس شاہدہ فرخ،ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن عامرحسین غازی،ڈائریکٹر لائسنسنگ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹرمحمد انورجنجوعہ،پروفیسرمحمودشوکت ودیگر ممبران نے شرکت کی۔