ملتان؛عیدالفطر پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں میں عید تحائف تقسیم

17

 

ملتان، 19 اپریل (اے پی پی ):عیدالفطر کے پُر مسرت موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں میں عید تحائف تقسیم کر دئیے گئے۔

 ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر اور آفیسرز نے بچوں میں عید کے لئے نئے کپڑے اور جوتے تقسیم کئے ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں نے نئے کپڑے جوتے پاکر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔

 عیدالفطر کے پُر مسرت موقع پر ادارے میں رہائش پذیر بچوں کے لئے رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے آفیسرز ادارے میں رہائش پذیر بچوں کے ساتھ عید منائیں گے ، عید کے تینوں دن بچوں کے لئے سپیشل مینیو کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے مختلف سٹالز لگائے جائیں گے۔