ملتان؛ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں ایک روزہ آگاہی کیمپ

14

ملتان، 30 اپریل(اے پی پی):پنجاب ہائی وے پیٹرول ملتان ریجن نےاٹلس ہنڈا کمپنی کے تعاون سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں سیداں والا بائی پاس پر ایک روزہ مشترکہ آگاہی کیمپ لگایا۔ ہیلمٹ تقسیم کیے گئے اور موٹر سائیکلوں کے سائیڈ ویومررنصب کئے گے اور لایٹس انڈیکیٹرز کی مرمت بھی کی گئی۔

اس موقع پر ایس پی پٹرولنگ پولیس ہمانصیب کا کہنا تھا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے، روڈ پر سفر کرتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔

 اس دوران ایجوکیشن یونٹ انچارج  جاوید اقبال عاربی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دوران سفر کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 1124ملائیں، پٹرولنگ پولیس 24گھنٹے ہائی ویزپر موجود ہوتی ہے جو کم سے کم وقت میں آپ کے پاس آئے گی اور آپ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔