ملتان :48 سنٹروں پر گندم خریداری مہم ، 6لاکھ51ہزار میٹرک ٹن ٹارگٹ  فکس

10

ملتان،26 اپریل(اے پی پی ): ڈویژن کے 48 سنٹروں پر گندم خریداری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

گندم خریداری مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژن بھر میں اب تک 340661.6 میڑک ٹن خریدی جاچکی ہے۔ 478069.4 میڑک ٹن باردانہ جاری کیا جاچکا ہے۔گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 ایف آئی آر درج کروائی گئیں جبکہ گندم سمگلنگ میں ملوث 191 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی اور 6771.1 میٹرک ٹن گندم قبضے میں لی گئی ہے۔

کمشنر نے مزید کہا کہ گندم سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں گندم خریداری کا 6لاکھ51ہزار میٹرک ٹن ٹارگٹ  فکس کیا گیا ہے، گندم خریداری مہم میں تیزی لائی جائے۔