ملک میں معاشی استحکام آنا شروع ہو گیا ہے، آنے والے دنوں میں انشاء اللہ مزید بہتری آئے گی: گورنر پنجاب

26

لاہور ، 25 اپریل، (اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے عید کی تعطیلات میں لندن سے آئے مسلم لیگ ن کے رہنما راشد نصراللہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔راشد نصراللہ نے عید کے روز عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے کھولنے کے اقدام کو سراہااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور آئین اور قانون کی بالادستی ہماری ترجیح ہے۔انھوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے بزنس کمیونٹی ، طلباء ، اقلیتوں سمیت عوام کے لیے کھلے ہیں۔اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں آور یہ ملک میں ترسیلات زر بھیج کر ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں تجربہ کار معاشی ٹیم کی کوششوں سے ملک میں معاشی استحکام انا شروع ہو گیا ہے۔  آنے والے دنوں میں ، انشاء اللہ، مزید بہتری آئے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشرے میں مثبت چیزوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔