نارووال، 13 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نارووال نے گندم خریداری مراکز کا افتتاح سمیت خوراک نے گندم کی خریداری کے حوالے سے باردانے کی تقسیم کے عمل کاآغاز کردیا ہے۔
اے ایف سی عیش بہادرخاں نے ڈپٹی کمشنرنارووال کو بتایاکہ مرکزخریداری سینٹرزپر3لاکھ تھیلہ 50 کلوگرام کاشتکاروں کوپہلےآو،پہلےپاوکی پالیسی کے مطابق فراہم کیاجائے گا۔
اے ایف سی نارووال نے بتایا کہ نارووال سینٹر پرامسال13ہزار500میٹرک ٹن گندم(2لاکھ70ہزارپی پی بیگ 50 کلوگرام) کاہدف مقررکیاگیاہےاورگندم کی خریداری کے سلسلہ میں تمام سینٹرز میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کاشتکاروں سےگندم کا ایک ایک دانہ خریدے گی،خریداری مہم کے دوران کسی بھی شخص کوگندم سٹوریج کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ گندم کی نقل وحمل کی مکمل نگرانی کی جائے گی جس کے لئے ضلع بھرمیں سات چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔
اس موقع پر ڈی آئی اواحسان الحق چوہدری، اسسٹنٹ فوڈکنٹرولرعیش بہادر،فوڈ انسپکٹراحسن تقویم اختر،کوارڈی نیٹرمحمدعادل،اظہرحسین،عبدالرزاق ودیگرموجودتھے۔