نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت فیروز پور روڈ پر کیمپ جیل اور ریسکیو 1122 اکیڈمی کی جگہ کی تبدیلی کا جائزہ لیا گیا

14

لاہور، 09 اپریل(اے پی پی):  نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں کیمپ جیل کی اور فیروز پور روڈ پر واقع ریسکیو 1122 اکیڈمی کی جگہ تبدیل کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ کیمپ کی جگہ پر جدید ترین ہائی رائز تجارتی مراکز کی تعمیر کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ جیل اور ریسکیو 1122 اکیڈمی کو زیر غور لایا گیا۔ محسن نقوی نے اس حوالے سے جامع پلان طلب کیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کیمپ جیل اور ریسکیو 1122 اکیڈمی کو متبادل جگہوں پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے تحت فیروز پور روڈ پر جدید ترین تجارتی مرکز کی تعمیر اور لاہور شہر کے وسط میں بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔محسن نقوی نے سی بی ڈی اے کو مذکورہ منصوبے کی فوری منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی اے، ڈی جی ریسکیو 1122، ایم ڈی واسا، چیف ٹریفک آفیسر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔