نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، واسا کی ری سٹرکچرنگ کے امور کا جائزہ

5

لاہور،10اپریل ( اے پی پی ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس واسا کی ری سٹرکچرنگ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ واسا کو صحیح معنوں میں عوامی خدمت کا ادارہ بنائیں گے،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے واسا کو روایتی انداز ترک کرکے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ  صاف پانی اور بہترین سیوریج سسٹم شہریوں کا بنیادی حق ہے۔صاف پانی کی فراہمی او رسیوریج پائپ لائن کی تنصیب میں کوتاہی برداشت نہیں۔شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ واسا سمیت دیگر اداروں کی استعداد کار بڑھا کر شہریوں کو بہترین بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔شہری سہولتوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔

چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری خزانہ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور، ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام نےاجلاس میں شرکت کی۔