ملتان۔13اپریل (اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہاہے کہ مون سون کیلئے واسا جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے۔شہر میں سب سے زیادہ پریشانی شہریوں کو واسا سے ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے واسا سکیموں کی بروقت تکمیل بارے واسا افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے واسا کی جاری نئی سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ لی۔انہوں نے واسا کو پیٹرول کھپت کا ریکارڈ، جانچ کیلئے کمیٹی بنانے اور واسا کی گاڑیوں کی مرمت بارے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کابھی حکم دیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ سکیمیں نامکمل چھورنے یا ناقص میٹریل استعمال کرنے سے مسائل بڑھ رہے سکیموں کا پی سی ون بناتے وقت شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھیں جہاں کھدائی کر رہے، وہاں کم از کم چھڑکاو کریں تاکہ آلودگی نا ہو۔ کئی کئی سال زیر التوا سکیموں سے شہریوں کے کاروبار،طرز رہائش پر منفی اثرات پڑے ہیں۔کھدائی کے بعد سڑک کی مرمت و بحالی واسا کی ذمہ داری ہے کوئی ٹینڈر صرف ایک ٹھیکیدار کو نہ دیں واسا پراجیکٹ اور زیر کنٹرول علاقے کی مکمل زوننگ کریں۔ ریکوری اہداف بہتر بنانے کیلئے ریکوری عمل کو جلد آؤٹ سورس کرنے کاحکم دیا۔اجلاس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکشاپ سے گاڑیوں کی مرمت کروانے بارے بھی تجویز پیش کی گئی۔