لاہور،23 اپریل(اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ مفتی راغب حسین نعیمی نے اتوار کو یہاں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں مفتی راغب حسین نعیمی نے وزیرِ اعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور وزیرِ اعظم کے رمضان المبارک میں غریب لوگوں کیلئے مفت آٹے کی تقسیم کے اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔











