اوکاڑہ،23اپریل(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف نے بس اورکارکےتصادم میں سات قیمتی جانوں کے ضیاع پرانکوائری کی ہدایت کی کر دی ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرانفارمیشن و ترجمان ضلعی انتظامیہ خورشید جیلانی نے کہا کہ اخترآباد کے نزدیک تیزرفتاربس اورکارکے تصادم کے نتیجے میں سات افراد کی قیمتی جانوں کے ضیاع پرڈپٹی کمشنر ڈاکٹرمحمدذیشان حنیف نے ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ محکموں کو جائے حادثہ پر فوری طور پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو حادثہ کے زخمیوں کے بہتر علاج اور افسوسناک واقع کی انکوائری کے لئے بھی ہدایات جاری کیں۔











