وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں؛ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

24

 

لاہور،22 اپریل(اے پی پی): نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا  ہےکہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت وطن میں امن قائم ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات  میں کیا۔ملاقات میں عید کی مبارکباد دی اور  صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور محسن نقوی نے شہدائے وطن کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔