پشاور،25اپریل (اے پی پی):انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اخترحیات خان گنڈاپور نے منگل کے روز سوات کی تحصیل کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونےوالے دھماکے کی جگہ کادورہ کے دوران متاثرہ جگہوں کامعائنہ کیا، پولیس افسران نے آئی جی پولیس کو دھماکے سے متعلق بریفنگ دی۔ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انسپکٹرجنرل آف پولیس نے اخترحیات خان گنڈاپور نے کہاکہ سی ٹی ڈی تھانا میں دھماکے کو کسی دہشت گروپ کی جانب سے خودکش حملہ قرار دینا بائلکل غلط ہے،گیٹ پر پولیس اہلکار موجود تھے تھانےاپر کوئی حملہ نہیں ہوا،آئی جی پی نے کہاکہ گولہ بارود کو آگ لگی اور اس میں 12 منٹ کے وقفے سے دو بڑے دھماکے ہوئے،دھماکے میں 15 افراد شہید ہوئے جن میں 9 پولیس اہلکار اور 6 سویلین شامل ہیں۔دھماکوں سے 7 سویلین سمیت 43 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، مرنے والوں میں پانچ قیدی بھی شامل ہیں ۔اخترحیات گنڈاپورنے کہا کہ تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر موجود ہر پہلو کا جائیزہ لے رہی ہے،حادثے میں زیادہ تر ملبےکے زخمی ہیں پولیس کا مورال بلند اورحادثے پر غمزدہ ہے۔