پاراچنار،علماء اور قبائلی عمائدین کی جنت البقیع کے انہدام کی شدید مذمت

6

پاراچنار، 29 اپریل ( اےپی پی): پاراچنار کے علماء اور قبائلی عمائدین جنت البقیع کے انہدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کے مزارات کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔ پاراچنار میں یوم جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید مصباح حسین نقوی، ماسٹر یوسف حسین علامہ ابرار حسین سہراب علی کاشف حسین نے کہا کہ جنت البقیع کا انہدام تاریخ کا افسوسناک واقعہ ہے جس میں اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کے مزارات کو مسمار کیا گیا۔ رہنماؤں نے جنت البقیع میں واقع اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کے مزارات کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا۔