پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کا استعمال انتہائی خطرناک حادثات کا موجب ہے،:ڈپٹی کمشنر

18

 

اوکاڑہ،28اپریل )اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی زیر قیادت پبلک ٹرانسپورٹ کو ایل پی جی فراہم کرنے والی دکانوں اور ایل پی جی استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف انتظامی افسران  نے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں کریک ڈاؤن شروع کردیا،ڈپٹی کمشنرڈاکٹرمحمد ذیشان حنیف نے اپنی موجودگی میں گاڑیوں کو ایل پی جی فروخت کرنےو الی دکانوں کو سیل کروایا جبکہ سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے باجوہ مارکیٹ میں گاڑیوں کو ایل پی جی فراہم کرنے والی ایک دکان اورایک ورکشاپ جبکہ دیپالپور چوک میں دو دکانوں کو سیل کر کے مقدمہ درج کروا دیا اور ڈی کینٹنگ کا سامان بحق سرکار ضبط کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمدذیشان حنیف نے کہا ہےکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کا استعمال انتہائی خطرناک ،غیر محفوظ اور حادثات کا موجب بن سکتا ہے اور اس کی گاڑیوں میں بطور ایندھن استعمال کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی گاڑیوں کو ایل پی جی فروخت کرنے والے اور گاڑیوں میں ایل پی جی بھروانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے یہ مہم عوامی مفاد میں منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی کسی شخص کو اپنے تھوڑے سے فائدے کے لئے انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی میں بطور ڈپٹی کمشنراپنی ٹیم کے ہمراہ پورے ضلع کے دورے کر رہا ہوں جس جگہ بھی خلاف ورزی ہو گی وہاں قانون اپنا راستہ بنائے گا انہوں نے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں اس موقع پر سیکریٹری نے بتایا کہ ضلع میں ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے والی گاڑیوں کو نہ صرف بند کیا جا رہا ہے بلکہ چنگ چی رکشوں، آٹورکشے جوایل پی جی سلنڈرز استعمال کر رہے ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہے ۔