پشین؛ڈاکٹر محمد نسیم کی جانب سے مستحق بچوں میں عید کے جوتے تقسیم

54

پشین، 20 اپریل(اے پی پی ):  محکمہ صحت ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نسیم کی جانب سے کلی تورشاہ میں( 1000) ایک ہزار غریب و مستحق بچوں میں عید کے جوتے تقسیم کیے گئے جس سے بچوں اور مستحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اس حوالے سے ڈاکٹر نسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خوشیاں منانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے  جس کامقصد غریب خاندانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے،  ہمارا مذہب اسلام ہمیں غرباء اور یتیموں سے مدد اور تعاون کا درس دیتا ہے، ہماری زندگی کا اصل مقصد اللہ تعالی کے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرنا اور اللہ کو خوش کرنا اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ انسان وہ ہے جو سکی دکھی غم زدہ اور محروم مخلوق کے کام آئے ،ہر انسان اپنے بچوں کےلیے کیا کچھ نہیں کرتا بلکہ کامیاب انسان وہ ہے جودوسروں کےلیے سوچے اور عید خوشیوں کے موقع پر علاقے کے غریب یتیم اور مساکین کا خاص رکھے۔

 محمد انور طوفانی نے کہاکہ ڈاکٹر نسیم کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے،  موصوف انتہائی مخلص شخص ہیں۔ انہوں نے بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کی، امید ہے کہ ڈاکٹر نسیم عوام کی خدمت کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے ۔

 اس موقع پر  قبائلی وسیاسی رہنماء دوست محمد حرف باچا چوفان ، محمد انور طوفانی ،ملک عبد الغفار صدیقی دیگر نے غریبوں مدد کرنے پر ڈاکٹر نسیم کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔