پی پی ایل 50 بیڈڈ ہسپتال پر جلد کام شروع ہوگا جس سے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم ہوگی، کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم

18

 

ڈیرہ بگٹی، 19 اپریل (اے پی پی): کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم نے کہا کہ پی پی ایل 50 بیڈڈ ہسپتال پر جلد کام شروع ہوگا جس سے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ بگٹی کے  ایک روزہ دورے  میں کیا۔ کمشنر نے  ڈی ایچ کیوہسپتال پیرکوہ واٹر پروجیکٹ اور مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور مختلف منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت دیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے عوام کو مسائل کا سامنا ہے مگر ہر مسلہ ایک رات میں حل نہیں ہو سکتا، ڈیرہ بگٹی میں میڈیسن کی کمی ہے ہسپتال کافی عرصے سے ریپئر نہیں ہوا، آر ایچ سی کو ڈی ایچ کیوہسپتال میں اپگریڈ ہونا چاہیے تھا جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچتا،ہسپتال میں مشینری تو موجود ہے مگر انکو آپریٹ کرنے کے لئے مزید محنت درکار ہے۔

کمشنر شاہد سلیم نے کہا کہ پیرکوہ واٹر پروجیکٹ بھی آخری مراحل میں ہے جو جلد مکمل کر دیا جائے گا،واٹر پروجیکٹ کے لئے ٹرانسفارمر اور پائپ لائن یہ دو چیزیں ، عید کے فوری بعد فراہم کر دی جائیں  گی،واٹر پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے پیرکوہ کے عوام کو صاف میٹھا پانی میسر ہوگا جو انکا دیرینہ  مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ او ڈیرہ بگٹی علاقے کے لوگوں کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔

کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم کی ڈیرہ بگٹی آمد پرڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اور ڈی ایچ او ڈیرہ بگٹی نے  ان کا استقبال کیا۔