چنیوٹ؛ 150 سے زائد مساجد،کھلے میدانوں میں نماز عید الفطر ادا

25

چنیوٹ،22 اپریل(اے پی پی):  ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ میں نماز عید الفطر 150 سے زائد مساجد،کھلے میدانوں میں ادا کی گئی۔

1654میں بادشاہ شاہ جہاں کے حکم پر تعمیر ہونے والی تاریخی بادشاہی مسجد چنیوٹ میں ایک طویل عرصہ کے بعد نماز عید الفظر ادا کی گئی  جبکہ بارش کے باجود عوام کی بہت بڑی تعداد نے نماز ادا کی۔

نماز عید کے بعد عوام نے ایک دوسرے سے گلے ملے اور ایک دوسروں کو عید کی مبادک باد دی۔

سرکاری مسجد میں خطاب کرتے ہوہے خطیب نے کہا رمضان المبارک کے بعد عید اللہ پاک کی طرف سے مسلمانوں کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے اس دوران اپنے غریب مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے انکو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا بہت ثواب کی بات ہے۔