کلسٹرڈیولپمنٹ پروگرام معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومت کا مستحسن اقدام، بھرپور نتائج کے حصول کے لئے بہتر انداز سے آگے بڑھایا جائے: ایس ایم تنویر

10

لاہور، 29اپریل(اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے کمیٹی روم میں اجلاس  منعقد ہوا جس میں کلسٹرڈیولپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت اور اس کے نتائج کا جائزہ لیا گیا، صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام حکومت کا مستحسن اقدام ہے، تاہم بھرپور نتائج کے حصول کے لئے پروگرام کو بہتر انداز سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ نگران حکومت مختصر مدت میں عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہی ہے-معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کرکے لوگوں کی معاشی مشکلات میں کمی لائیں گے-مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن عاصم جاوید اور پراجیکٹ سے متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی-