لاہور، 22اپریل(اے پی پی): کمشنر محمد علی رندھاوا نے عید الفطر پر محبتوں وخوشیوں کا پیغام لیکر فاونٹین ہاؤس اسلام پورہ کا دورہ کیا۔انہوں نے فاونٹین ہاؤس میں مقیم افراد میں عید تحائف تقسیم کیے۔
کمشنر نے کہا کہ فاونٹین ہاؤس میں مقیم افراد کے ساتھ عید کے پرمسرت لمحات یادگار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حقیقی عید دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔
کمشنر نے کہا کہ فاونٹین ہاؤس کے منتظمین قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے ہمسائے۔اپنے لوگوں کا خیال رکھیں،یہی اصل عید سعید ہے۔











