کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس

11

 

لاہور 28 اپریل ( اے پی پی ) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس ہوا اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور نے کہا کہ ہسپتالوں میں  ڈینگی وارڈز اور آگاہی کاونٹرز قائم کیے جائیں۔تمام ٹیچنگ ہسپتالوں اور پرائیویٹ ہسپتالوں کا ڈینگی  ڈیٹا ڈیش بورڈ پر اپلوڈ ہونا چاہئیے۔کمشنر لاہور نے ہسپتالوں کے ایم ایس اور محکمہ صحت کو ڈیٹا اپلوڈ کے حوالے سے سرکاری طور پر خط بھیجنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ  انسداد ڈینگی کیلئے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔ انسداد ڈینگی پر مامور افسران، ٹیموں کے ڈیوٹی رسٹرز طلب کر لئے۔اجلاس میں کمشنر لاہور کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یکم جنوری تا 28 اپریل 2023 ڈینگی 35مثبت مریض  سامنے آئے،اس وقت صرف 4 مثبت ڈینگی مریض ہیں۔سب روبصحت ہیں۔