کوئٹہ،11اپریل(اے پی پی):کچلاک میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس کے 4 جوانوں کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔
منگل کے روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں اے ٹی ایف اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کےتبادلے میں،علی اکبر،فیض محمد،محمد جاویداورچنگیز خان شہید ہوئے تھے۔
بعد نماز جنازہ تمام شہید اہلکاروں کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں کردی جائے گی۔نماز جنازہ میں کورکمانڈر بلوچستان آئی جی ایف سی ، آئی جی پولیس ،سرکاری اعلی افیسران، سمیت اور پولیس کے جوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔











