کوئٹہ اپریل(اے پی پی )کسٹم انٹیلیجنس نے ایک خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے سرحدی علاقے نوشکی میں فلور مل سے 6 کروڑ سے زائد کی چینی اور ہورہا کھاد برآمد کرلی, چھاپے کے دوران فلور مل سے 10000 (دس ہزار )بوری چینی اور 12 سو بوری یوریا برامد کی گئی برآمد کی گئی سامان کی قیمت 6 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔چھاپہ لوکل انتظامیہ۔ پولیس اور ایف سی کے تعاون سے مارا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں چینی کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے سخت ترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز انٹیلی جنس کو چینی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کے لئے متحرک کیا۔ جنھوں نے گذشتہ روز نوشکی کے مقام پر واقع ایک فلور مل پر دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے چھاپہ مار کر ریکارڈ تعداد میں چینی اور یوریا برآمد کیا۔ گودام کو سیل کر دیا گیا۔