کچلاک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سےشہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

12

کوئٹہ،10اپریل(اے پی پی):بلوچستان کے علاقے کچلاک کلی اسپین  میں دہشت گردوں کی فائرنگ سےشہید  پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

بلوچستان کے علاقے کچلاک میں دہشت گردوں کی ایگل سکواڈ پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ  2 زخمی ہوئے تھے،شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ پولیس لائن میں ادا  کی گئی، نماز جنازہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو  آئی جی پولیس عبدالرزاق شیخ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

فائرنگ سے کانسٹیبل عبدالجبار اور کانسٹیبل جلات خان شہید ہوئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے  ایک حملہ آور ہلاک ہوا تھا۔