لاہور، 28 ااپریل(اے پی پی): گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے ملک شرجیل اعوان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں یو کے، کینیڈا، فرانس سمیت مختلف یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے اوور سیز پاکستانی راجہ رمیز ،خاور ساھی، تیمور اعوان اور عاطف امین شامل تھے۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر پنجاب نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بین الاقوامی سطح پر تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ علاقائی ممالک سے تجارتی تعلقات میں اضافہ اور نئے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کی مدبرانہ پالیسیوں اور ان تھک کوششیں کے نتیجے میں ملکی معیشت میں استحکام انا شروع ہو گیا ہے۔ معیشت میں استحکام بہتر مستقبل کی نوید ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یورپین ممالک سے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد زرمبادلہ پاکستان بھیج رہی ھے جس کا معشیت کو مضبوط بنانے میں بہت اھم کردار ھے۔ انھوں نے کہا سمندر پار پاکستانی وطن کی محبت سے سرشار ہیں۔ گورنر پنجاب نے وفد کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف بہترین اقدامات کر رہے ہیں۔