آئی بی سی سی نے  تصدیق، مساوی سرٹیفیکیشن کا پورا نظام آن لائن کر دیا ہے ؛ ڈاکٹر غلام علی ملاح

6

کراچی، 19 مئی (اے پی پی): آئی بی سی سی کے سیکرٹری ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا ہے کہ   انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن  نے اپنے جامع اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ٹیکنالوجی پر مبنی کیو آر کوڈ کے استعمال سے تصدیق اور مساوی سرٹیفیکیشن کے اپنے پورے نظام کو آن لائن کر دیا ہے ۔

آئی بی سی سی کے سیکرٹری ڈاکٹر غلام علی ملاح نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہ صرف تصدیق اور سرٹیفیکیشن کے عمل کو تیز، آسان اور کفایت شعار بنائے گا بلکہ اس کے ذریعے  جاری  کردہ سرٹیفکیٹ کی ساکھ  میں بھی اضافہ ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی بی سی سی نے تمام صوبوں کے ثانوی اور انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈز کے ساتھ میٹنگز کیں اور انہوں نے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا کو آپس میں جوڑنے کے لیے آئی بی سی سی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔