اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):سابق صدر آصف علی زرداری نے منگل کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش پر جا کر اہم ملا قات کی۔ صدر آصف علی زرداری نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔











