الیکشن مقررہ وقت اور پورے ملک میں ایک ہی بار ہوں گے؛وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

8

شیخوپورہ،21 مئی(اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ الیکشن مقررہ وقت اور پورے ملک میں ایک ہی بار ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول کے ہمراہ امامیہ کالونی پھاٹک فلائی اوور منصوبے کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا تھا اس منصوبے کو تین ماہ میں مکمل کیا جاۓ گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے اس مشن کو جلد مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جاۓ گا۔

 وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان اس وقت عدالتوں کا  لاڈلا بنا ہوا ہے پاکستان کی تاریخ میں جتنا ریلیف عمران خان کو ملا ہے کسی اور سیاستدانوں کو نہیں ملا۔