اوکاڑہ،06 مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نےہدایت کی ہے کہ آٹو رکشہ ،چنگ چی رکشہ میں ایل پی جی گیس کے سلنڈر فوری طور پر ہٹائے جائیں اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ایل پی جی سلنڈر ایسوسی ایشن اور رکشہ یونین کا اجلاس منعقد ہواجس میں رکشہ یونین کے نمائندوں، سی این جی سلنڈر ایسو سی ایشن کے نمائندوں سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دوکانوں پر ایل پی جی بطور ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں کی ریفیلنگ غیر قانونی ہے، جو بھی دوکاندار اس میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
رکشہ یونین اور ایل پی جی سلنڈر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پرعملی تعاون کا یقین دلایا۔