اوکاڑہ،23مئی(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال اوکاڑہ سٹی کی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ شمیم اختر کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں شمیم اختر کو یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا۔
الوداعی تقریب سے خطاب میں ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے نرسنگ سپرنٹنڈنٹ شمیم اختر نےجس جذبے سے ذمہ داریاں نبھائیں یقیناًخراج تحسین کی مستحق ہیں۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال سٹی ڈاکٹر شبیراحمد چشتی نے نرسنگ سپرنٹنڈنٹ شمیم اختر کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پرکوارڈینیٹر چوہدری عبد الشکور، ہیڈنرس میڈم سلیمی سٹاف نرسزڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی۔