اوکاڑہ،22مئی(اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ اورسنٹرآف ایکسی لینس کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جمنیزیم میں 30ویں آل پنجاب دوروزہ تن شن کان کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنرغلام مصطفی جٹ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال، چیئرمین ڈسٹرکٹ کراٹے فیڈریشن شیخ عمران،صدر ڈسٹرکٹ کراٹے فیدڑیشن شیخ شہبازشاہین اورسماجی راہنما چوہدری وقار فیض تھے۔
مختلف کیٹیگری مقابلہ جات میں ٹائل بریکنگ، کاتا،اور ڈیمو فائٹس میں محمد علی،ارحم موسیٰ، فاطمہ، ماہیر، محب اللہ اور حماد نے گولڈ میڈلز اپنے نام کرکےحاضرین کے دل موہ لئے۔ضلع اوکاڑہ کے جیتنے والے کھلاڑیوں نے اپنی فتح کو پاک فوج کے نام کردیا۔
مختلف کیٹگری گرلز میں 30کلو گرام،35کلو گرام،40کلو گرام،45کلو گرام کے فائٹ مقابلہ جات اور بوائز فائٹ میں 30کلو گرام،30کلو گرام،35کلو گرام،40کلو گرام،45کلو گرام،50کلو گرام،55کلو گرام،63کلو گرام67کلو گرام کے مقابلہ جات ہوئے جس میں بالترتیب فاطمہ نعیم گولڈمیڈل،مشعال سلور میڈل،عائشہ طارق برونز میڈل ،ہانیہ براؤن،فروا خالد گولڈ میڈل ،نزہت سلور میڈل ،عائشہ ثناء اللہ،ماہیر گولڈ،وجہیہ سلور میڈل ،مریم نے برونز میڈل اپنے نام کئے اسی طرح بوائز کیٹگری میں محب اللہ گولڈمیڈل، محمد بن نعیم سلور میڈل،عاریب برونز میڈل،حماد گولڈ میڈل ،نافع سلور میڈل،حسیب اور روہان برونز میڈل،احمد سلور میڈل ،طیب اور اسامہ نے برونز میڈل اپنے نام کئے۔
اسسٹنٹ کمشنر غلام مصفی جٹ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے ٹیم اوکاڑہ کی شاندار کامیابی پر سنٹر آف ایکسی لینس کے ماسٹرر نعیم اختر اور محمد وسیم طارق کو سوونیئر پیش کئے اور مبارکباد دی۔تقریب میں طالبعلموں ،صحافیوں ،والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
تقریب کے آغاز پر صدر پاکستان کراٹے فیڈریشن بشیر بٹ نے پنجاب بھر سے آنے والے آفیشل کو ریفری کورسز کروائے ۔