اوکاڑہ: سیکر یٹری فوڈ پنجاب کا یکم مئی یوم مزدور کی مناسبت سے مزدوروں سے اظہار یکجہتی

13

اوکاڑہ،یکم مئی (اے پی پی): سیکر یٹری فوڈ پنجاب محمد زمان وٹو کا گندم خریداری مرکز بصیر پور کا دورہ کیا۔سیکر یٹری فوڈ پنجاب محمد زمان وٹو نے یکم مئی یوم مزدور کی مناسبت سے گندم خریداری سنٹر پر کام کرنےو الے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیا انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے پنجاب حکومت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منانا اس عہد کی تجدید کرنا ہے کہ پاکستان کے محنت کشوں کی فلاح بہبود اور ترقی و خوشحالی کے لئے ہم نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اقدامات کرنے ہیں پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی مزدوروں کی محنت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے جفا کش مزدورہمارے لئے قابل فخر ہیں انہوں نے مزدوروں کی خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم کے مراکز پر کام کرنے والے محنت کش گندم خریداری کے ہدف کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں سیکر یٹری فوڈ پنجاب محمد زمان وٹو نے ذاتی طور پر گندم خرید اری سنٹر پر کام کرنے والے مزدوروں کے لئے چائے کا اہتمام کروایا اور مزدوروں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ چائے پی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت محنت کشوں کو علاج و معالجہ، سوشل سکیورٹی سے پنشن فراہم کرنے، محنت کشوں کے بچوں کے لئے میرج گرانٹ کی فراہمی،دوران کام وفات پا جانےوالے محنت کشوں کو معاوضہ کی فراہمی اور مزدوروں کے بچوں کے لئے اعلی تعلیم کے لئے وظائف پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے انہوں نے یقین دلایا کہ پنجاب حکومت کسی مزدورکااستحصال نہیں ہونے دے گی۔قبل ازیں سیکر یٹری فوڈ پنجاب محمد زمان وٹو نےخریداری سنٹر پر کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات،خرید کی گئی گندم کو محفوظ انداز میں سٹور کرنے اور زمینداروں کو خرید کی گئی گندم کی ادائیگی کےلئے کئےگئے انتظامات کاجائزہ لیااس موقع پر متعلقہ افسران بھی ان کےہمراہ تھے سیکریٹری فوڈ پنجاب محمد زمان وٹو نے کہا کہ ضلع میں گندم خریداری کا ہدف پورا کرنے کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ لائق تحسین ہیں گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ اپنی کاروائیاں جاری رکھے ذخیرہ اندوزوں سے ضبط کی گئی گندم کو قریبی گندم خریداری سنٹر پر پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گندم خریداری کا ہدف پورا کریں گے۔