اوکاڑہ: یونیورسٹی آف اوکاڑہ کو عالمی معیار کی تعلیمی درسگاہ بنانے کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں گی۔ میاں محمد منیر

19

اوکاڑہ،05مئی (اے پی پی): یونیورسٹی آف اوکاڑہ کو عالمی معیار کی تعلیمی درسگاہ بنانے کے لیے تمام ترتوانائیاں صرف کی جائیں گی اور یونیورسٹی کے مسائل کے حل کے لیے جلد ہی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سےملاقات کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہارضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) وسابق ایم پی اے میاں محمدمنیرنےیونیورسٹی آف اوکاڑہ کے پرووائس چانسلرڈاکٹر محمد واجد سے ان کے دفتر میں ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کرتے ہوئے کیا۔پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد واجد نےبتایا کہ یونیورسٹی میں طالبات کے لئےہاسٹلز،سٹوڈنٹس کے لیے بسوں اور اکیڈمک بلاک کی اشد ضرورت ہے جس پر میاں محمد منیر نے پرو وائس چانسلر کو یقین دھانی کرائی کہ یونیورسٹی کو عالمی معیار تک لے جانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )  تعلیم کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور کوئی قوم بھی تعلیم کے بغیر اپنا مقام اور ترقی نہیں کر سکتی۔

وفد میں سابق کونسلر سہیل اشرف ، چودھری محمد طارق اور حافظ مسعود احمد شامل تھے۔