اوکاڑہ یونیورسٹی میں چلائی جانےوالی شجرکاری مہم سرسبزوشاداب پاکستان کاعملی نمونہ ہے؛ڈاکٹر فہیم ارشد

64

اوکاڑہ،07مئی(اے پی پی): اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کے سربراہ  ڈاکٹر فہیم ارشد نے کہا ہے کہ  اوکاڑہ یونیورسٹی میں چلائی جانےوالی شجرکاری مہم سرسبزوشاداب پاکستان کاعملی نمونہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی میں سرسبزوشاداب پاکستان مہم کے تحت طلباءو طالبات اور تمام سٹاف نے ملی جذبے سے شجرکاری میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو بہتر کرنے کے لیے مزید درختوں اور پودے لگانےکے منصوبے پرکام  جاری ہے ۔

ڈاکٹر فہیم ارشد نے بتایا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی میں اس وقت تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں ، اوکاڑہ یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد واجد کے ویژن کے مطابق شعبہ باٹنی، شعبہ ہارٹیکلچر اورڈویژنل فارسٹ آفیسر  محمد طارق محمود کی مشاورت سے یونیورسٹی کو مزید سرسبزو شاداب بنانے اور ماحول کو بہتر کرنے کےمنصوبے کی تکمیل ہوگی۔