بجلی کی قیمتوں میں آ نے والے مہینوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں، وفاقی وزیرخرم دستگیر

12

لاہور، 5مئی(اے پی پی): وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں آ نے والے مہینوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں،220 کلو میٹر پر محیط 15 ارب روپے کی لاگت سے تھر مٹیاری ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی ہے،آئندہ ملک  میں امپور ٹڈ وسائل سے بجلی پیدا نہیں کی جائے گی،موجودہ  حکومت نے  ایک سال کے دوران سسٹم میں  تین ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ہے،رواں ماہ کے دوران وزیر اعظم  جیونی ٹرانسمیشن لائن کا  افتتاح کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز واپڈا ہائوس لاہور میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر توانائی  نے کہا کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور موجودہ حکومت بھر پور کوشش کر رہی ہے کہ عوام  پر کم  سے کم  بوجھ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی طلب کو پورا  کرنے کے لیے 15 ارب روپے کی لاگت سے تھر مٹیاری ٹرانسمیشن لائن ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے۔انہوں نے مزید   کہا کہ اس منصوبہ کو مکمل کرنے کے لیے وزیر اعظم محمد شہباز شریف  نے مجھے خصوصی ہدایت کی تھی اور  وزارت توانائی  نے ڈھائی ماہ کی قلیل مدت میں اس منصوبے کو ممکمل کیا جس میں چار لائنیں 220 کلو میٹر پر بچھائی گئی ہیں جو مجموعی طور پر 880 کلو میٹر بنتا ہے۔  وفاقی وزیر  نے کہا کہ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا  تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اس منصوبے کی تکمیل میں ہمارا بھر پور ساتھ دیا  کیونکہ اس ہائی وولٹیج لائن میں 70 فیصد میٹریل باہر سے منگوایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ  رواں  سال میں  ہم ایک اور ریکارڈ منصوبہ مکمل کر نے جارہے ہیں جو ایران سے گوادر تک جیونی ٹرانسمیشن لائن ہے جس پر کوئٹہ الیکٹر ک کمپنی نے کام کیا ہے اور  وزیر اعظم محمد شہباز شریف رواں ماہ کے وسط میں اس منصوبے کا  افتتاح کریں گے۔ انہو ں  نے کہا کہ 2018 کے بعد ملک پر ترقی دشمن حکومت مسلط کر دی گئی جس کی زہریلی پالیسیوں کی وجہ سے ترقی کا سفر رک گیا۔خرم دستگیر  نے کہا کہ موجودہ  حکومت نے ایک سال کے دوران تین ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے جس میں دو ہزار میگاواٹ تھر کوئلے سے بنائی گئی ہے، یہ وہ منصوبے ہیں جن کے  سنگ بنیاد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری  نے رکھے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف  نے ہمیں خصوصی ہدایت کی ہے کہ ملک میں سستے ترین وسائل سے بجلی پیدا کی جائے اور آئندہ  اب ملک میں امپورٹڈ  وسائل سے بجلی پیدا نہیں کی جائے گی کیونکہ اس کا براہ  راست اثر عوام پر پڑتا ہے اور ہم صارفین کو مہنگی بجلی فراہم کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا  کہ موجودہ سیزن میں زیادہ بارشوں کی وجہ سے موسم خوشگوار رہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے سسبجلی کی قیمتوں میں آ نے والے مہینوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں،رواں ماہ کے دوران وزیر اعظم جیونی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کریں گے ۔ وفاقی وزیرخرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں آ نے والے مہینوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں،220 کلو میٹر پر محیط 15 ارب روپے کی لاگت سے تھر مٹیاری ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی ہے،آئندہ ملک  میں امپور ٹڈ وسائل سے بجلی پیدا نہیں کی جائے گی،موجودہ  حکومت نے  ایک سال کے دوران سسٹم میں  تین ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ہے،رواں ماہ کے دوران وزیر اعظم  جیونی ٹرانسمیشن لائن کا  افتتاح کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز واپڈا ہائوس لاہور میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر توانائی  نے کہا کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور موجودہ حکومت بھر پور کوشش کر رہی ہے کہ عوام  پر کم  سے کم  بوجھ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی طلب کو پورا  کرنے کے لیے 15 ارب روپے کی لاگت سے تھر مٹیاری ٹرانسمیشن لائن ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے۔