بورے والا،25 مئی (اے پی پی):سپیشل برانچ کی نشاندہی پر تحصیلدار نے گندم کے بڑے ذخیرہ پر چھاپہ مار کر فیکٹری میں چھپائی گئی 32 لاکھ سے زائد مالیت کی 800 تھیلےگندم برآمد کر لئے ہیں ۔
پنجاب حکومت کی ہدایت پر گندم کی خریداری کا ہدف پورا کرنے کے لئے خفیہ ایجنسیوں کی نشاندہی پر ذخیرہ شدہ گندم تحویل میں لینے کی کارروائیوں کے سلسلہ میں تحصیلدار شاہد نواب گجر نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر نواحی گاوں 51/ کے بی کے قریب ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر 32لاکھ سے زائد مالیت کی ذخیرہ شدہ 800 تھیلے گندم برآمد کرکے محکمہ فوڈ کو حوالے کردی ہے ۔