بہاولنگر،24 مئی(اے پی پی):ضلع بھر میں پاک فوج کی جانب سے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے،ہارون آباد میں تمغہ بسالت لانس نائیک نعیم خورشید شہید ، منڈی صادق گنج میں حوالدار محمد آصف جہانگیر شہید ، بہاولنگر سوائی والا میں حوالدار راو منور شہید اور 238 نائن آر میں رضوان گل شہید اور ذیشان مہر کی قبروں پر پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر سلامی پیش کی۔
چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے شہداء کی قبروں کو پھولوں سے سجایا گیا، شہیدوں کے بلندی درجات کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر شہید کے ورثاء اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،حاضرین کی جانب سے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔