اسلام آباد،09 مئی (اے پی پی ): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام منگل کو سالانہ قومی سماجی تحفظ کانفرنس کے دوسرے روز کا انعقاد کیا گیا۔ یہ 3روزہ کانفرنس جرمن تنظیم گیز ( GIZ) کے تعاون سے مری میں 8 سے 10 مئی 2023 تک منعقد کی گئی ہے۔
کانفرنس میں ماہرین سماجی تحفظ، عالمی بینک و دیگر عالمی اداروں سمیت وفاقی و صوبائی حکومتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔آج کانفرنس میں شرکاء کے تین گروپس تشکیل دیئے گئے،گروپس کا مقصد ملک میں سماجی و معاشی ترقی کو درپیش مسائل ا ور انکے حل کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے کردار پر روشنی ڈالنا تھا۔ماہرین کے جانب سے ادارہ جاتی انتظامات، اداروں کے مابین ڈیٹا اور معلومات کے اشتراک پر زور دیا گیا۔











