تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ملک اکرم کہنوں نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

24

ملتان، 25 مئی (اے پی پی ): تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی ،صوبائی حلقہ پی پی 223 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ملک اکرم کہنوں نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ سانحہ 9 مئی کی مذمّت اور پاک فوج سے اظہار یک جہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

ملتان پریس کلب میں اپنے ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی حلقہ 223 کے ٹکٹ ہولڈر ملک اکرم  نے کہا  کہ  ہم بحثیت پاکستان ذمہ دار قوم ہیں، توقع رکھتے ہیں تمام مکاتب فکر کے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، میں 9مئی کے واقعات جن میں فوج اور سول تنصیبات پر تھوڑ پھوڑ  کی مذمت کرتا ہوں اور پیغام دیتا ہوں ہم پاکستان،ریاست اور فوج کے ساتھ ہیں۔

ملک اکرم  نے کہا  کہ  میں نے ہمیشہ غریب عوام کی خواہشات کی سیاست کی ہے، میں 9مئی کے واقع پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر پارٹی  سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا  کہ مستقبل کی سیاست کا فیصلہ حلقہ کے عوام سے مشاورت کے بعد کروں گا،مجھے زیادہ دکھ شہدا کی تصویروں کی بے حرمتی کاہوا اس کے بعد مجھ پر واجب ہوگیا تھا کہ علیحدگی اختیار کروں، شہدا کی تصویروں کی بے حرمتی نے اندر سے لرزا دیا جو لوگ بھی اس سب شامل ہے ان کو قرار واقع ہی سزا ملنی چاہیے۔