تمباکو نوشی مضر صحت نشہ ہے، نوجوانوں کو مشورہ ہے کہ سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں ؛ ڈاکٹر محسن خالد

23

 

اوکاڑہ،31مئی(اے پی پی ): میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کلثوم سوشل سکیورٹی ہسپتال ڈاکٹر محسن خالد نے کہا ہے کہ  تمباکو نوشی مضر صحت نشہ ہے،نوجوانوں کو مشورہ ہے کہ سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔

 ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کلثوم سوشل سکیورٹی ہسپتال ڈاکٹر محسن خالد نے ورلڈ انٹی ٹوبیکو ڈے کے حوالہ سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر محسن  خالد نے کہا کہ تمباکو نوشی مہلک زہر ہے جوانسان کو کھوکھلا کردیتی ہے۔اس سے  گلے کی بیماریاں، دل کی بیماریاں ،کینسر قوت مدافعت میں کمی سمیت متعدد امراض جنم لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونے  کے لئے نوجوان تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔