ثقافتی تنوع کے عالمی دن کے حوالے سے شہید بھٹو فاونڈیشن کے زیراہتمام تقریب منعقد

50

اسلام آباد، 22 مئی (اے پی پی ): ثقافتی  تنوع کے عالمی دن کے حوالے سے  شہید بھٹو فاونڈیشن  کے  زیر اہتمام  تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ تقریب  کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئر رہنماء فرحت اللّہ بابر تھے انہوں  نے اپنے خطاب میں کہا کہ  اس دن کے منانے کا مقصد  لوگوں کو ثقافتی تنوع اور ہم آہنگی کی اہمیت  بارے  جاننے میں مدد دینا ہے۔

 معروف ادبی شخصیت کشور  ناہید  نے کہا کہ ہمیں  ناصرف  ثقافت بلکہ صوفیاء کرام کی تعلیمات  کو بھی آج کے دن یاد کرنا  چاہیے۔خیبرپختونخوا کے سابق  گورنر بیرسٹر سید محمد کوثر نے  کہا کہ  یہ دن منانے  کا مقصد یہ ہے کہ ہم  لوگ آپس میں  باہمی عزت اور باہمی رواداری کیساتھ  پیش آئیں ۔ دانشوار  ارشد وحید  نے نئے صوبے  بننے  چاہیے یا نہیں  کہ  جواب میں کہا کہ  اگر  کسی کو ان کا حق نہیں  مل رہا تو ان کے حقوق دلوانے کیلئے صوبہ بنتا ہے  تو میں اس کی تائید کرتا ہوں ۔

ڈاکٹر ناظل محمد نے کہا کہ  یہ دن منانے کا مقصد ہے کہ ہم اقلیتوں اور کمزوروں کی بات کریں اور اس کے ذریعے  ہم  معاشرے  میں  بڑھنے والی  عدم  برداشت کو کم  اور اس کیلئے مکالمہ  ضروری ہے۔