جوھرآباد؛سات سالہ لڑکی کے قتل کا ملزم  ایک گھنٹے میں گرفتار

37

جوھرآباد،20مئی(اے پی پی): پولیس نےنواحی گاؤں ہموکہ میں سات سالہ لڑکی کے اندوھناک قتل کے ملزم کو ایک گھنٹہ کے اندرگرفتار کر لیا ہے، ملزم حمزہ  نے چوری کی واردات کے دوران پکڑے جانے کے ڈر سے گھر میں موجود سات سالہ معصوم زویہ فاطمہ کو کلہاڑی کے پے در پے وارقتل  کرکے کر دیا تھا۔

پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے اور ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم نے پریس کانفرس میں بتایا کہ کدھی کے گاؤں ہموکہ میں چوری کی نیت سے آنے والے سفاک قاتل نے پکڑےجانے کے ڈر سے سات سالہ معصوم زویہ فاطمہ کو کلہاڑی کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیاتھا، ملزم مقتولہ کا  قریبی رشتے دار ہے، پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد نے جدید سائنسی تحقیقات سے ملزم کو گرفتارکیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم نے   اعتراف جرم بھی کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم زویہ فاطمہ کے قاتل کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا ۔