حسن ابدال،25 مئی (اے پی پی ): یوم تکریم شہداء پاکستان کی مناسبت سے گردوارہ پنجہ صاحب میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد پریس کلب نے سول سوسائٹی کے تعاون سے کیا تھا۔
تقریب میں شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب کے اختتام پرملکی سلامتی اور شہداء کیلئے دعا کی گئی۔تقریب میں پولیس،سول سروس کے افسران نے شرکت کی ۔