حضرو؛ میونسپل کمیٹی کے زیر انتظام یوم تکریم شہداء پاکستان منایا گیا

9

حضرو،25 مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کے احکامات و  اسسٹنٹ کمشنر حضرو رانا کامران اشرف کی ہدایات کے مطابق ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں کی طرح تحصیل حضرو میں میونسپل کمیٹی حضرو کے زیر انتظام یوم تکریم شہداء پاکستان منایا گیا۔

 اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر حضرو رانا کامران اشرف نے ہمراہ ڈی ایس پی حضرو جہانگیر صاحب، چیف آفیسر حضرو خان بادشاہ، تحصیلدار حضرو شوکت چوہان، ایجوکیشن آفیسر آفسر خان، ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر محکموں کے افسران ومعزز شخصیات نے شہید کرنل شجاع خانزادہ، شہید کیپٹن زبیراور شہید لانس حوالدار محمد شفیق کے مزاروں  پر حاضری دی ، پھولوں کا گلدستہ چڑھائے اور دعا مغفرت کی۔اس موقع پر پولیس و ریسکیو 1122کے چوک چوبند دستوں نے شہداء کو سلامی پیش کی،

محکمہ ایجوکیشن کی زیر نگرانی گورنمنٹ ہائی سکول حضرو ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر حضرو، معزز شخصیات اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے پاک فوج سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے خاکے، ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔

تقریب میں شرکاء نے طلباء کی کارکردگی کو سراہا اور پاک فوج کی عظیم قربانیوں کوسلام پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر واک کا اہتمام بھی کی گیا، جس کی قیادت طلباء نے کی۔