لاہور 16 مئی ( اے پی پی ) :صوبائی وزیر اوقاف ،ہاؤسنگ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کی کمشنر آفس آمد، کمشنر نوید حیدر شیرازی ،ڈی سی فیاض احمد موہل اور دیگر افسران نے صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےصوبائی وزیر اوقاف ،ہاؤسنگ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،سرکاری اداروں کی کارکردگی میں واضح بہتری ہماری اہم ترجیح ہے،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو بریفننگ کے دوران بتایا کہ شہری مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے،اہم چوکوں اور شاہراہوں کی خوبصورتی اور شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے،سروس ڈلیوری اور دفاتر میں حاضری کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔