ریجنل پولیس آفیسر کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ملتان اور چیمبر آ ف سمال ٹریڈرز کے عہدیداروں سے ملاقات

4

ملتان ،02 مئی (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر  کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ملتان اور چیمبر آ ف سمال ٹریڈرز کے عہدیداروں سے ملاقات ہوئی۔ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے عہدیداروں نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں تاجر برادری نے آ ر پی او کو اپنے مسائل سے آ گاہ کیا جن کے حل  کے لیے ترجیح بنیادوں پر یقین دھانی کرائی گئی ۔ جس پر عہدیداروں نے آ ر پی او کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کو پر امن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔  آ پ  کی حفاظت  ہمارے فرائض میں شامل ہے ۔ انہوں نے تجاوزات کے از خود  خاتمے کو خوش آئند قرار دیا ۔جس سے ٹریفک مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے تاجر برادری سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ اپنے کاروباری مراکز میں زیادہ سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ممکن بنائیں تاکہ وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ لوگوں  کی شناخت ممکن بنائی جا سکے۔  ہمیں مل جل کر جرائم کا خاتمہ کرنا ہے۔ تاکہ ملتان ریجن پولیس کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے ۔

ملاقات میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے ظفر اقبال صدیقی صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان سٹی، احتشام الحق چئیر مین چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان سٹی، خواجہ یاسر سینئر نائب صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان ڈسٹرکٹ ، چوھدری طارق کریم صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب ، عاصم شریف بٹ ایم ایل اے آ زاد کشمیر ، شیخ عبدالندیم نائب صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان سٹی اور خواجہ فاروق ممبر پریم کونسل چیمبر آف سمال ٹریڈرز شامل تھے ۔ جبکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں میں صدر میاں راشد اقبال ، سینئر نائب صدر ندیم احمد شیخ،  نائب صدر شیخ محمد عاصم، اورنگزیب عالمگیر ، شفیق پتافی X ڈی جی خان چیمبر آف کامرس اور محمد شفیق سیکرٹری جنرل ملتان  کے علاوہ   پرسنل سٹاف آ فیسر ریجنل پولیس آفیسر ملتان  محمد یوسف بھٹی بھی  موجود تھے۔