سیالکوٹ۔18مئی (اے پی پی):سیالکوٹ ریسکیو1122نے شہری آبادی میں سیلابی صورت حال سے بروقت نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر نالہ بھیڈ پرفرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 محمد وسیم کے مطابق ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد و ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کی زیر نگرانی ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید قبال کی سربراہی میں خواجہ صفدر روڈ نالہ بھیڈ نزد ماڈل ٹاون پلی کے کنارے اربن سیلاب سے بچاؤ کی فرضی مشقوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر حصہ لیا۔اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 گوجرانوالہ سید کمال عابد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میر محمداقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے صباء تبسم اور اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ غلام سرور نے سیلابی صورت حال کی فرضی مشقوں کا جائزہ لیا،ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ صاحب کی زیر سر پرستی ریسکیو محافظین نے بھی حصہ لیا۔ فرضی مشقوں میں ریسکیو1122اور ضلع کے دوسرے اداروں جن میں سول ڈیفنس، واسا، میو نسپل کارپوریشن، محکمہ ہیلتھ، محکمہ انہار،محکمہ لائیو اسٹاک، ٹریفک پولیس، سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن، اورروزی ویلفیئر،حی الفلاح، الشیخ جناح، فاطمہ ویلفیئرنے حصہ لیا اور سیلاب سے نبرد آزما ہونے والے آلات و تیاریوں کے حوالے سے کیمپس لگائے۔ اے ڈی سی آر محمداقبال اور اے ڈی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے صباء تبسم نے ریسکیو اور دیگر اداروں کی ممکنہ سیلاب کی تیاری و باہمی تعاون کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔