سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم کا بہاولپور کا دورہ،مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا

22

ملتان، 25 مئی (اے پی پی ):  سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم  نے بہاولپور کا دورہ  کیا اور مختلف منصوبوں کا جائزہ اور بریفنگ لی۔انہوں نے  بی ڈی اے کی 300ملین اور پی ایچ ای کی 500ملین کی سکیم کا جائزہ لیا ۔منصوبوں کو جون تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں  اور  پی ایچ اے بہاولپور کو گرین بیلٹس کی تعداد میں اضافہ کرنے کی احکامات جاری  کئے ۔

اس موقع پر قیصر سلیم نے کہا کہ شہر کی کوخوبصورتی میں اضافے کے لیئے پی ایچ اے بہاولپور ہنگامی اقدامات کریں،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیئے منصوبہ بندی کریں۔اُنہوں نے کہا کہ بی ڈی اے کی زیر انتظام سڑکوں کو   مکمل کیا جائے گا،جس کے لیئے بی ڈی اے کو منصوبہ بندی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔