شمالی وزیرستان؛ یوم تکریم شہدائے پاکستان پر ریلی ، شہدا کے قبروں پر فاتحہ خوانی کی گئی

10

شمالی وزیرستان،25 مئی (اے پی پی ):شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں بھی یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا گیا ۔ جی او سی  نعیم اختر  نے  شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔میرانشا کینٹ میں جی او سی 7 ڈویژن نعیم اختر کی سربراہی میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں ٹوچی سکاؤٹس کمانڈنٹ  بریگیڈیئر رضوان ، ڈی پی او سلیم ریاض ،ڈپٹی کمیشنر ریحان خٹک  اور قبائلی عمائدین نے ریلی میں شرکت کی ۔

جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر  بریگیڈیئر رضوان ڈپٹی کمشنر ریحان خٹک اور ڈی پی او سلیم ریاض نے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔جی او سی نعیم اختر نے کہا  کہ ملک کی بقاء کی خاطر قبائلی عوام ،پاک فوج اور پولیس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور شہداء ہمارے قومی ہیرو ہیں  انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔