صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورہ پر  کوئٹہ پہنچ گئے، گورنر بلوچستان کی ملاقات

20

اسلام آباد،30مئی (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر منگل کو کوئٹہ پہنچ گئے، خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی صدر مملکت کے ہمراہ ہیں،ایئرپورٹ پورٹ پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے اعلیٰ صوبائی حکام کے ہمراہ صدر مملکت کا استقبال کیا۔صدر مملکت کو گورنر ہاؤس کوئٹہ آمد پر بلوچستان کانسٹبلری کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں صدر مملکت نے گورنر بلوچستان سے ملاقات بھی کی،  ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 صدر مملکت دو روزہ دورے کے دوران 34 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ صدر مملکت گڈ گورننس کے فروغ میں محتسبین کے کردار پر سیمینار سے بھی خطاب کریں گے۔